اسلام آباد، کراچی (بیورو رپورٹ) سعودی عرب پھر مہربان، 2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں جمع کرا دئیے۔ ڈالر، سونا سستا، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا دوست ملک سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کردئیے، ملکی زرمبادلہ ذخائر 11.6 ارب ڈالر ہوگئے۔ وزیراعظم آرمی چیف اور اپنی طرف سے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف، عوام اور اپنی طرف سے سعودی قیادت، ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہر موقع پر پاکستان کی مدد کرتے ہیں، سعودیہ حقیقی بھائی کی طرح اپنا کردار ادا کرتا ہے، آنےوالے دنوں میں مزید اچھی خبریں ملیں گی، معاشی معاملات میں استحکام آگیا، مزید بہتری و ترقی کی طرف جائیں گے۔
دریں اثناوزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پاگیا ،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا، پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائےگا۔
وزارت خزانہ پلان کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ مل گئی، یو اے ای سے ایک ارب ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک 50 کروڑ ڈالراور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالرفنانسنگ حاصل کی جائے گی۔
ادھر سعودی فنڈ ز کے بعد ڈالر سستا ہوگیا۔ سٹیٹ بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 23 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 278.54 کی سطح پر آگیا۔ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.44 فیصد کی بحالی دیکھی گئی، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپیہ سستا ہوکر 282 پر آگیا۔
علاوہ ازیں سونا بھی سستا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 4500 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قدر 204500 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب زبردست تیزی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی، حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث 45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوا،کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ 570 پوائنٹس تیزی کے بعد 45155.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاورباری روز 1.28 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ


















