پنجاب میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں،ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرائینگے،محسن نقوی

لاہور ( خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کا دورہ کیا،تعمیراتی سرگرمیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے منصوبے پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاڈیڈ لائن کے اندر منصوبہ مکمل کیا جائے، تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں،فلائی اوورز کی پائلوں کا کام مکمل کر لیا ،منصوبے سے ملحقہ یوٹرنز پر بھی کام تیزی سے جاری ہے،اکبر چوک منصوبے کی تکمیل سے روزانہ لاکھوں گاڑیوں کو آسان آمدورفت کی سہولت ملے گی،ٹریفک جام رہنے کا ایشو مستقل طور پر حل ہو گا، منصوبے پر کام کے دوران درختوں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے،منصوبے کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دےدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاپنجاب بھر میں 8500روپے من پھٹی کی فروخت یقینی بنائیں گے، پنجاب کے کاشتکار8500سے کم نرخ پر کپاس نہ بیچیں،کاشتکار پریشان نہ ہوں،کپاس کا مکمل ریٹ دلائیں گے،وزیر اعظم ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ کپاس کے ا یشو پر رابطے میں ہیں، کوئی بڑا ریلہ نہیں آرہا، فی الحال پنجاب میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں، دریاوں کے اندر قائم غیر قانونی آبادیوں اور تجاوزارت کو ختم کرا رہے ہیں،پانی کی آمد مانیٹر کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرائیں گے، اکبر چوک پراجیکٹ بروقت تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے، بارشوں کی وجہ سے تاخیر کا ازالہ کریں گے،محسن نقوی نے مزید کہامحرم انتظامات کیلئے اپیکس کمیٹی کااجلاس بلا لیا، ایل ڈی اے میں کرپشن الزامات کی تحقیقات ضرور ہوں گی، پنجاب میںکچے کے علاقے پر کنٹرول قائم ہے کسی بھی صورت جرائم پیشہ عناصر کو واپس نہیں آنے دیں گے۔