اسلام آباد(بیورورپورٹ)معاشی میدان میںایک اور مثبت خبر، فچ نے پاکستانی ریٹنگ ٹرپل سی کردی ،عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا2023-24میں پاکستان کومالی ضروریات کیلئے 25 ارب ڈالر درکارہیں، آئی ایم ایف کے بعد دیگر ذرائع سے بھی پاکستان کو فنڈنگ ملنے کا امکان ہے۔
فچ نے مزید کہاپاکستان میں عام انتخابات اکتوبر میں متوقع ہیں، غیر مستحکم سیاسی ماحول و بھاری بیرونی مالی ضروریات کے باعث خطرات برقرار ہیں، پاکستان کا آئی ایم ایف کےساتھ اپنے وعدوں سے ہٹ جانے کا وسیع تجربہ ہے،آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے فوری بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر جاری ہوں گے، پاکستان کو باقی 1.8 ارب ڈالر نومبر 2023 اور فروری 2024 میں جاری ہوں گے،عالمی ریٹنگ ایجنسی نے کہاسعودی عرب ،یو اے ای نے بھی 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کا وعدہ کیا، آئی ایم ایف کے بعد پاکستان کو عالمی اداروں سے مزید 3 سے 5 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو جنیوا ڈونرز کانفرنس کے وعدوں کے مطابق 10 ارب ڈالر میں سے بھی رقم ملنے کی امید ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو پراجیکٹ لونز کی مد میں 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، پاکستانی حکومت سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مطلوبہ پالیسی اقدامات پہلے ہی کرچکی اب بھی اقدامات پر عملدرآمد اور نفاذ میں چیلنجز درپیش ہیں،رپورٹ میں مزید کہا گیاانتخابات سے پہلے اور بعد میں پالیسی کی غلطیوں و غیر یقینی صورتحال کا امکان ہے،فچ نے پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملوں کا بھی تذکرہ کیا ۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی نے کہا سابق وزیراعظم کی کرپشن الزامات میں مختصر گرفتاری کے بعد فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی،حامیوں کے مظاہروں میں تیزی آئی، کریک ڈاو¿ن میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد کو گرفتار کیا گیا،پی ٹی آئی کے کئی سینئر ترین رہنماوں نے سیاست چھوڑ دی، چیئرمین پی ٹی آئی کی مسلسل مقبولیت نے انتخابات کی پالیسی میں غیریقینی پیدا کردی ۔
ادھر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں کہاپاکستانی معیشت کیلئے ایک اور مثبت خبر ہے، پاکستانی ریٹنگ آئی ڈی آر سے ٹرپل سی کردی گئی،وزیراعظم شہباز شریف، اتحادیوں اور پوری قوم کو مبارک ہو۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















