شہر میں بارشوں کے اگلے مرحلے سے قبل خصوصی انتظامات کئے جائیں:کمشنر لاہور

لاہور (اپنے نمائندے سے) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی واسا ہیڈ آفس آمد، کمشنر لاہور کا واسا کنٹرول روم کا خصوصی دورہ، پیشگی عملی اقدامات سوفیصد مکمل کرنے کی ہدا،یت کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارشوں کے اگلے مرحلے سے قبل خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ پچھلے ایک ہفتے میں واسا نے72 کلومیٹر سیورز و ڈرینز کی مزید ڈی سلٹنگ کی گئی ہے۔ کمشنر لاہور کی ایم ڈی واسا کو ہدایت کی گئی کہ انڈپاسز پر موٹروز وپمپس سوفیصد فعال ہوں۔ متعلقہ ڈائریکٹرز سے سرٹیفکیٹ لیں۔ بارشوں کے بعد نکاسی آب کا بہتر انتظام کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، تمام اے سیز اور ڈائریکٹر واسا اپنی تحصیلوں میں نکاسی آب بر وقت یقینی بنانے کے ذمہ دار ہونگے۔ واسا، ایل ڈی اے، سی بی ڈی، ایم سی ایل سے اور متعلقہ ادارے پیشگی اقدامات مکمل کریں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ نشیبی علاقوں اور انڈرپاسز پر نکاسی آب کا بروقت انتظام ہونا چاہیے۔ کمشنر لاہور کا ضلعی انتظامیہ و الائیڈ محکموں کو واسا کے ساتھ ملکر نکاسی آب کا جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت غفلت اور لا پرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لایا جائےگا۔