لاہور(ہیلتھ رپورٹر)نگراں پنجاب حکومت نے کہا ہے لوگ صحت کارڈ پر ارب پتی بن گئے، اتنے سٹنٹ ڈالے گئے پاکستان میں سٹنٹس ہی ختم ہوگئے،تفصیلات کے مطابق پنجاب میں صحت کارڈ پر دل کا علاج اور آپریشن بند ہونے کے حوالے سے نگراں حکومت کا موقف سامنے آیا ہے جس میں نگراں وزیرصحت جاوید اکرم نے کہا ہے صحت کارڈ کے حوالے سے غلط خبریں چل رہی ہیں، لوگ صحت کارڈ پر ارب پتی بن گئے ہیں،نگران وزیراطلاعات عامر میر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیرصحت جاوید اکرم نے کہاحکومت صحت کارڈ ختم نہیں کررہی، صحت کارڈ پروگرام میں بہت گھپلے کئے گئے اور لوگ صحت کارڈ پر ارب پتی بن گئے،نگراں وزیرصحت نے بتایا کارڈ پر اوپن ہارٹ سرجری ایک ایسے بندے نے کی جو اس کا اہل نہیں تھا، لوگوں نے بلا ضرورت سٹنٹ ڈالے، اتنے سٹنٹ ڈالے گئے پاکستان میں سٹنٹس ختم ہوگئے، نارمل ڈیلوریز پر بھی کارڈ مس یوز ہورہا ہے،جاوید اکرم نے کہا جس کا موبائل کا بل ہی 8ہزار اور بجلی کا بل ایک لاکھ آرہا ہے، اگر باہر کے دورے کررہا ہے تو وہ غریب کہاں سے ہے، لاہور کے ایک پرائیوٹ ہسپتال کا 93کروڑ روپے کا بجلی کا بل بنا، چند ہفتوں میں تحقیقات ہوں گی،نگران وزیرصحت نے کہاپنجاب حکومت غریب افراد کا اپنا ڈیٹا بنانے جارہی ہے، ہم سکولوں میں ٹریننگ دینے جارہے ہیں، سوشل ویلفیئر افسران کو ڈیسک پر لارہے ہیں،الیکشن کے حوالے سے نگران وزیرصحت نے کہا الیکشن کمیشن تاریخ دے، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں،وزیراطلاعات عامر میر نے کہایہ بات درست نہیں غریبوں کا علاج بند کردیا، صحت کارڈ پروگرام نوازشریف کے دور میں شروع ہوا، صحت کارڈ کے حوالے سے غلط خبریں چل رہی ہیں۔
صحت کارڈ سے لوگ ارب پتی ،پاکستان میں سٹنٹ ہی ختم ہوگئے:پنجاب حکومت

















