اسلام آباد(بیورورپورٹ)ملکی اداروں کےخلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف)کو خط لکھنے پر وفاقی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا،حکام کے مطابق جرائم پیشہ افراد نے فیٹف، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)اور ورلڈ بینک کو ملکی اداروں بالخصوص ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)کےخلاف خط لکھے تھے جس میں پاکستان پر پابندیاں لگانےکا مطالبہ کیا گیا تھا،ذرائع نے کہا ہے کچھ فارماسسٹس کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو خطوط اور ای میل لکھی گئیں تھیں اور الزام لگایا گیا تھا پاکستانی ادارے منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،حکام نے کہا ہے غیر ملکی اداروں کو اس قسم کے خطوط لکھنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، یہ وہ افراد ہیں جن پر پاکستان میں جعلی ادویات اور بلیک میلنگ کے مقدمات ہیں،ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے کارروائی کے لیے ایف آئی اے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان افراد کےخلاف غداری کے مقدمات قائم کیے جاسکیں۔
ملکی اداروں کیخلاف ایف اے ٹی ایف کو خط لکھنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کا فیصلہ

















