کوئٹہ(بیورورپورٹ)وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فوری طورپر نیا قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)ایوارڈ لانے کا مطالبہ کر دیا، ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے وفاق نے بلوچستان کے ساتھ وعدے وفا نہ کرنے کی روایت برقرار رکھی، 30جون تک نہ پی پی ایل کے واجبات ملے نہ این ایف سی کا پورا شیئر مل سکا،عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہاوفاقی حکومت سے خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں، دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے۔
خیرات نہیں حق مانگ رہے، فوری نیا این ایف سی ایوارڈ لایا جائے: وزیراعلیٰ بلوچستان

















