ہرارے(مشرق نیوز)سکاٹ لینڈ نے 7وکٹوں سے پچھاڑ کرکالی آندھی کو پہلی بار ورلڈکپ سے آﺅٹ کردیا۔
ہرارے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جیسن ہولڈر 45 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، روماریو شیفرڈ نے 36 رنز بنائے،182 رنزکا ہدف سکاٹ لینڈ نے 44 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔
شکست کے ساتھ ہی 2مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی۔
2 بار کی عالمی چیمپئن کالی آندھی پہلی بار ورلڈکپ سے آﺅٹ


















