اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس)کے 23ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو ایس سی او کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھارتی وزیراعظم نے ایس سی او کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے دی ،کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلیٰ ترین فورم ہے، شرکت کرنے والے رہنما اہم عالمی و علاقائی مسائل پر غور و خوض کریں گے۔
شہباز شریف، مودی کی دعوت پر ایس سی او ورچوئل سمٹ میں شرکت کریں گے

















