ذخیرہ اندوزی پالیسی سے تیل کی قلت نہیں ہوگی،ایل این جی کا گردشی قرضہ بھی صفر کر یں گے،مصدق ملک

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے ذخیرہ اندوزی پالیسی سے تیل کی قلت نہیں ہوگی،گیس کنووں کی طرح ایل این جی کا گردشی قرضہ بھی جلد صفر کر یں گے،توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عوام کو ریلیف کی فراہمی ،معیشت کو مضبوط کرنا ترجیح ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاملک میں گیس کے ذخائر ڈھونڈنے کےلئے کام کررہے ہیں،مقصد کےلئے سمندر میں16 سے زائد کنویں کھودنے کی پلاننگ ہے،توانائی ضرورت پوری کرنے کیلئے کوشاں ہیں،گیس کنوو¿ںکی طرح ایل این جی کا گردشی قرضہ بھی جلد صفر کر یں گے۔

وزیر مملکت نے مزید کہاامیر و غریب کے گیس بلوں کوعلیحدہ کردیا،غیرملکی کمپنیوں کو بانڈڈ ویئرہاو¿س کی سہولت دے رہے ہیں،ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہوگا،تیل کی ذخیرہ اندوزی کیلئے بانڈڈ سٹوریج پالیسی لانے سے پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہو گی، دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کر سکیں گے،ملک میں توانائی بھرپور طریقے سے آئے گی۔