اسلام آباد (بیورورپورٹ)سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کےخلاف کیس میں 23 تاریخ کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیاگیا،جسٹس یحییٰ آفریدی کا نوٹ بھی تحریری فیصلے کا حصہ ہے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا فل کورٹ کے بغیر فیصلے کی قانونی وقعت نہیں ہو گی۔
نظام انصاف کا تعلق عوامی اعتماد کےساتھ ہوتا ہے، موجودہ کشیدہ سیاسی ماحول میں جب موجودہ حکومت مدت پوری کرنے کے قریب ہے اور عوام نئے الیکشن کی تیاری کر رہے ہےں تو ایسے ماحول میں موجودہ بنچ کی تشکیل پر سیاسی چہ مگوئیاں جاری ہیں لیکن سب سے اہم و سنجیدہ معاملہ بنچ اراکین کی جانب سے اٹھائے جانےوالے اعتراضات ہیں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے نوٹ میں لکھا پہلے قدم کے طور پر سویلین کے فوجی ٹرائل کےخلاف درخواستوں کی سماعت کےلئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے بصورت دیگر موجودہ بنچ کی جانب سے آنےوالے فیصلہ اپنی اہمیت کھو دےگا لہٰذا میری چیف جسٹس سے درخواست ہے پہلی فرصت میں درخواستوں کی سماعت کےلئے فل کورٹ تشکیل دیں۔
نوٹ میں مزید کہا گیا میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعتراضات سے متفق نہیں اور سپریم کورٹ کی کارروائی کی قانونی حیثیت پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اٹھائے گئے اعتراضات سے ہٹ کر عدالت میں ہم آہنگی و توازن کیلئے فل کورٹ کو معاملہ سننا چاہیے
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















