لاہور(اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئندہ ایک 2 دن میں آئی ایم ایف فیصلے کی شکل اختیار کرے گی۔
پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کوفون کیا،وزیراعظم ،آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف پروگرام کے امور پر تبادلہ خیال کیا،منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے پیرس میں ہونےوالی ملاقاتوں کے تناظر میں وزیرخزانہ ، ٹیم کی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئندہ ایک 2 دن میں آئی ایم ایف فیصلے کی شکل اختیار کرے گی،وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے گفتگوکرتے ہوئے کہا پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے قائدانہ عزم کو سراہا۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















