حریم شاہ نے سیاستدانوں پر بجلی گرادی،بہت ساری ویڈیو سامنے لانے کااعلان

لاہور(شوبز رپورٹر)حریم شاہ نے سیاستدانوں پر بجلی گرادی،عید الاضحی سے قبل بہت ساری ویڈیو سامنے لانے کااعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہامیں کسی سے نہیں ڈرتی، کچھ سیاستدان عزت کے قابل نہیں، عید الاضحی سے قبل بہت ساری ویڈیوز سامنے لاﺅں گی۔

ٹک ٹاکر نے بہت سے مقبول سیاستدانوں فیاض الحسن چوہان، فضل الرحمن، شیخ رشید ودیگر کانا م لیتے ہوئے کہامیرے پاس ویڈیوز موجود ہیں، عید الاضحی سے پہلے میں بہت سارے سیاستدانوں کو بے نقاب کروں گی،میری نظر میںسیاستدانوں کی کوئی اوقات نہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میںحریم شاہ نے کہاعید الاضحی سے قبل تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات بھی کروں گی۔