ملک دشمنوں کارونا پیٹنا شروع،ملک دیوالیہ کرنے والے اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے معیشت کا دھڑن تختہ کرنے والے اپنے ہی کئے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے کو بحال ہوتے دیکھ کر رو کیوں رہے ہیں؟ ،9 مئی کو ملک جلایا، فوجی ونجی املاک پر حملے کئے، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی، اب معاشی مفادات پر حملے کی پھر تیاری ہے ۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاآئی ایم ایف سے سمجھوتہ قریب ہونے کی خبرسنتے ہی تخریب کاروں، سازشیوں اور ملک دشمنوں کا رونا پیٹنا پھر شروع ہوگیا،سخت شرائط پہ آئی ایم ایف کا معاہدہ کیا ، خود خلاف ورزی کی ، اپنا کیا ہوا معاہدہ توڑا پھر ملک اور معاہدے کےخلاف سازشیں بھی کیں ۔

وزیراطلاعات نے کہامعاہدہ ہونے پہ چیخنے والوں سے سوال پوچھنا چاہیے آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کیوں تھا ؟، وفاقی وزیر نے کہاجو معاہدہ ہونے پہ چیخ رہے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ خود انہوں نے ہی توکیا تھا،معاہدے کو نہ صرف خود توڑابلکہ ملک کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کی تھی ۔

وفاقی وزیر نے کہانواز شریف ملکی معیشت مستحکم کر کے گئے تھے ، فارن ایجنٹ نے معیشت کی بنیادیں ہلائیں اور ملک دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس کیا ۔

مریم اورنگزیب نے کہانواز شریف نے واحد لیڈر ہیں جن کی حکومت نے ئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر بھی ڈالا،”مرجاو¿ں گا،آئی ایم ایف نہیں جاو¿ں گا “ کون کہتا تھا ؟ پھر وہ آئی ایم ایف کیوں گیا ؟ ، معاشی بارودی سرنگیں بچھانے، ملک دیوالیہ کرنے اور عوام کی روٹی روزی پہ ڈاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔