امپورٹ بل میں کمی کیلئے زیر کاشت رقبہ بڑھانے، کاٹن کراپ پروگرام کے آغاز کافیصلہ

لاہور( خبرنگار،کرائم رپورٹر،اپنے نمائندے سے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں تیل دار فصلوں کی کاشت بڑھانے کےلئے تجاویز کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں امپورٹ بل کم کرنے کےلئے کینولہ ، سن فلاور او ردیگر تیل دار فصلوں کا زیر کاشت رقبہ بڑھانے کےلئے بھرپورمہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبہ بھر میں جعلی او رملاوٹ شدہ زرعی ادویات کے خلاف مہم جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کمشنرز متعلقہ ڈویژن میں جعلی پیسٹی سائیڈز کے خلاف جاری مہم کی مانیٹرنگ کریں ۔ اجلاس میں گندم کے زیر کاشت رقبے کی بجائے پیداوار بڑھانے کی موثر حکمت عملی مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ گندم ،کپاس اور دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے زرعی مشینری پرمزید سبسڈی کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ زرعی ماہرین نے پیداوار بڑھانے کے لئے ڈرل مشین کے ذریعے فصلوںکی کاشت پر زور دیا۔ اجلاس میں صوبہ میں آئی ٹی بیسڈ کاٹن کراپ مینجمنٹ پروگرام کے آغاز کافیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیاکہ پنجاب بھر میں فارمرزکا ڈیٹا بیس اسی ماہ مکمل کرلیاجائے گااور کاٹن کمپین ایڈوائزری سروس کےلئے صوبہ بھر میں تقریباً 2ہزار انٹرنی زرعی گریجوایٹس کی خدمات لی جائیں گی اورسپارکوکی معاونت سے کپاس کی فصل کے سٹےلائٹ امیج حاصل کئے جائیںگے ۔صوبہ بھر میں کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کاٹن کی پیداوار کاہدف ہر صورت حاصل کرنے کےلئے تمام سٹےک ہولڈرز کو بھرپو رکاوشےں کرنا ہوںگی۔ مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر زرعی ترجیحات کا تعین ضروری ہے۔ زرعی ماہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اچھی فصل کےلئے بیج کا اچھا ہونا او ردرست مقدار میں کاشت ضروری ہے۔ ڈی جی سٹرٹےجک پراجیکٹ میجر جنرل شاہد نذیر، نگران وزیر ایس ایم تنویر، معروف بزنس مےن و اپٹما کے رہنما گوہر اعجاز، فوادمختار،چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری زراعت اور ز رعی ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ آئل سیڈ سے متعلق ماہرین ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،قبل ازیں و زیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت جیل ریفارمز کمیٹی کا وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے،اس اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر احد خان چیمہ ، چیف سیکریٹری پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ہوم) ، سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ، سیکرٹری فنانس ، آئی جی پریزنز اور ایڈیشنل سیکریٹری پریزنز نے شرکت کی،اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کے مشیر احد خان چیمہ کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی اصولی منظوری دےدی،پاکستان پریزنز رولز کے آرٹیکل 215 اور 216 کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں چھوٹ کے اختیار کو 02 ماہ سے بڑھا کر 03 ماہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اب قیدیوں کو مذہبی اور رسمی تعلیم کے علاوہ پیشہ ورانہ تعلیم کے حصول پر بھی سزا میں چھوٹ دی جائے گی،پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیمی اور معلوماتی ویب سائٹس تک رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایک ہفتے میں اس پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے،علاوہ ازیں آئی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رحیم یار خان میں جامعہ مسجد بھونگ کا دورہ کیا، محسن نقوی نے مسجد کا ہال، امامت کی جگہ، برآمدے اور دیگر حصے دیکھے، محسن نقوی نے مسجد کے شاندار فن تعمیر کو سراہا اور نقاشی کے دلکش کام کی تعریف کی، انہوں نے کہا بھونگ مسجد فن تعمیر کا ایک خوبصورت نمونہ ہے اورمسجد کی دیواروں اور گنبد پر انتہائی محنت سے نقش کاری کی گئی ہے اور اسلامی فن تعمیرکو نمایا ں کیا گیا ہے۔