حکومت اراکین پارلیمنٹ پر مہربان،خصوصی حج فلائٹ کا انتظام،آج پرواز
اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت اراکین پارلیمنٹ پر مہربان،خصوصی حج فلائٹ کا انتظام،آج پرواز،تفصیلات کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے لیے خصوصی حج فلائٹ کا بندوبست کردیا،وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کچھ ہمارے ساتھیوں نے حج پر جانا ہے، خصوصی حج فلائٹ کا انتظام کیا ہے، جو سعودی اتھارٹی کیساتھ طے ہے، ورنہ وہ حج پروازوں کی اجازت نہیں دے رہے،انہوں نے کہا پرواز سے ہمارے پارلیمنٹیرینز بہن بھائی استفادہ کرسکتے ہیں، ہمارے ساتھی یوم عرفہ کو باآسانی پالیں گے،آج علی الصباح پرواز ہے، ساتھی وہاں حج کیلئے جائیں اور ہمارے لئے دعا کریں، اللہ تعالی پاکستان کو مسائل سے نجات دیں گے اور بہتری کا سفر ہوگا۔

















