پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری میں سپیکر قومی اسمبلی کے رکاوٹ بننے کا انکشاف
راولپنڈی (مشرق نیوز) 9 مئی واقعات پر گوجر خان شہر میں پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریاں نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی کی ویڈیو سامنے آگئی۔ راجہ جاوید اشرف کہہ رہے ہیں کہ گوجر خان میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں کو سپیکر قومی اسمبلی کے دباو¿ پر گرفتار نہ کیا گیا، کیونکہ راجہ پرویز اشرف نے کہا تھا کسی نے انہیں ووٹ دیا یا نہ دیا، گوجر خان میں گرفتاری نہیں ہوگی۔ راجہ جاوید اشرف نے سیاسی اجتماع میں تقریر کے دوران ایس ایچ او گوجر خان کو بھی کھڑا کر دیا اور ان سے پوچھا کہ ایس ایچ او گوجر خان کھڑے ہو کر بتائیں گرفتاریوں سے روکا یا نہیں؟ اس پر ایس ایچ او گوجر خان نے کھڑے ہو کر بتایا انہیں گرفتاریوں سے منع کیا گیا تھا۔

















