آئی ایم ایف سے مذاکرات کے سوال پر وزیر خزانہ سیخ پا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف سے مذاکرات کے سوال پر وزیر خزانہ سیخ پا ہوگئے،اسحاق ڈار قومی اسمبلی سے خطاب کے بعد واپس جارہے تھے توصحافی نے سوال کیا آئی ایم ایف سے مذاکرات کب کامیاب ہوں گے؟ آئی ایم ایف سے مذ اکرات کیوں کامیاب نہیں ہو رہے؟ سوال پر اسحاق ڈار شدید طیش میں آگئے اور غصیلے انداز میں جواب دیا بڑی بات کرکے آیا ہوں۔

صحافی نے دوبارہ سوال پوچھا آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات ناکام کیوں ہو رہے ؟ وزیر خزانہ نے جواب دیا کیونکہ تم جیسے لوگ سسٹم میں ہیں، کیا چاہتے ہو؟ خدا کا خوف کرو،وزیر خزانہ نے سکیورٹی عملے کو کہا موبائل لے کر پھینک دو،صحافی نے دعویٰ کیااسحاق ڈار نے غصے میں آکر مجھے تھپڑ بھی مارا اور عملے سے کہا سبق سکھاو۔