اسلام آباد،گجرات،گوجرانوالہ ،لاہور،کوٹلی(بیورورپورٹ،سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی کو کارروائی مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا انسانی سمگلروں کی کارروائیاں بروقت کیوں نہیں روکی گئیں؟ ذمہ داروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یونان کے قریب کشتی الٹنے کے واقعہ پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،وزیر اعظم شہباز شریف نے استفسار کیا انسانی سمگلروں کی کارروائیاں بروقت کیوں نہ روکی گئیں؟ وزیر اعظم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا متاثرہ لوگوں کا جن اضلاع سے تعلق ہے وہاں کی انتظامیہ نے ملوث سمگلروں ،ایجنٹوں کی کارروائیوں کا بروقت نوٹس کیونکر نہ لیا؟۔
وزیر اعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناءکو تحقیقات کی مکمل نگرانی کرنے اور ذمہ داروں کو سزا دلوانے کیلئے ضروری قانون سازی کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث مزید 3انسانی سمگلرز کوگرفتار کرلیا،ایف آئی اے اینٹی ٹریفکنگ گجرات سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کیا، ملزم ظفر اقبال نے یورپ بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے بٹورے، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ گوجرنوالہ سرکل نے محسن جاوید اور شرافت علی کو گرفتار کیا۔
ادھرسوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوانوں کو یورپ کے خواب دکھانے والے ایجنٹس سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے ٹک ٹاک پر متحرک ایجنٹس کے ایک ہزار سے زائد اکاﺅنٹس کی چھان بین شروع کردی اورانسانی سمگلروں کو پکڑنے کےلئے ملک بھر کے بڑے شہروں میں ٹیمیں تشکیل دےدیں ۔
دوسری جانب متاثرین کی شناخت کیلئے لواحقین نے ڈی این اے نمونے دے دئیے، آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں لواحقین ہسپتال کے باہر نمونے جمع کرانے کےلئے اکٹھے ہوئے،غمزدہ حالت میں خواتین، بزرگ، نوجوان اور بچے اپنے نمونے لیے جانے کے انتظار میں قطاروں میں کھڑے نظر آئے،وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کشتی حادثے میں لاپتہ 98 نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کیے۔
دریں اثنایونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانی نوجوان حبیب الرحمن نے دل دہلا دینے والی داستان سناتے ہوئے کہاکھانے میں دال اور سمندر کا پانی پی کر گزارا کیا،ڈوبنے والی کشتی میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت 350 سے زائد افراد سوار تھے، کھانے میں صرف دال دی جاتی تھی ،کئی دن تک سمندر کا پانی پی کر گزارا کیا۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















