اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہاہے جہاں عدل کا نظام مضبوط ہوتا ہے وہ ریاستیں تباہ نہیں ہوتیں، پچھلے 23 سال سے وقت کا قاضی فیصلے دے رہا ہے، 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جائے، 9مئی کی لگی چنگاریاں ابھی بجھی نہیں ،مرشد کا شوہر 60 ارب کھا گیا، ضمانتیں مل رہی ہیں، عدل کا نظام کہاں ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا پرویز الٰہی اربوں کھا گیا، ضمانتیں مل رہی ہیں، آصف سعید کھوسہ اور ثاقب نثار کو گرفتار نہیں کریں گے تو انصاف کیسے ملے گا۔
جاوید لطیف نے مزید کہا4 سال میں بنائے گئے ذہن طاقت سے ٹھیک نہیں کر سکتے،موجودہ حالات میں پیش کیا گیا بجٹ درست ہے،دعا کریں پلان کے مطابق عوام کو ریلیف دے سکیں،میثاق معیشت ہونے پر قوم خوش ہے۔
9مئی کی چنگاریاں ابھی بجھی نہیں،مرشد کاشوہر اربوں کھا گیا،نظام عدل کہاں ہے؟،جاوید لطیف
















