راولپنڈی(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں باردوی سرنگ دھماکے میں 2 جوان شہید ہو گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونےوالوں میں سپاہی گل روف اور سپاہی عابد اللہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
شمالی وزیرستان ،بارودی سرنگ دھماکہ،2جوان شہید
















