بجٹ تاریخی،مشکل وقت گزر جائےگا،صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائینگے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے مشکل وقت کے باوجود حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کیا اور تمام طبقات کو مثالی ریلیف دیا، پہلی بار صحافیوں کےلئے ہیلتھ پالیسی ،انڈو لمنٹ فنڈز کی منظوری دی گئی جو موجودہ حکومت کا میڈیا فرینڈلی اقدام ہے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہامیڈیا نے ہمیشہ مثبت صحافت کے فروغ میں عملی کردار ادا کیا،صحافی ہیجانی کیفیت میں حکومت کے مثبت پہلو اجاگر کررہے ہیں،،صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، آزادی صحافت پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہامشکل وقت گزر جائے گا ،حکومت روز کی بنیاد پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے کاوشیں کررہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔