اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر مملکت عار ف علوی نے کہاہے کہ پاکستان دنیا میں پناہ گزینوں کی ایک بڑی آبادی کا میزبان ہے، محدود وسائل کے باوجود ایک کثیر تعداد میں بے گھر افراد کو پناہ دینے کے بے مثال پاکستانی اقدامات ہمارے بھائی چارے اور ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ پناہ گزینوں کے عالمی دن 20 جون 2023 ءکے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ پناہ گزینوں کا عالمی دن ہمیں لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے گزشتہ 40 سالہ نمایاں کردار کی یاد دلاتا ہے۔ محدود وسائل کے باوجود ایک کثیر تعداد میں بے گھر افراد کو پناہ دینے کے بے مثال پاکستانی اقدامات ہمارے بھائی چارے اور ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہر سال 20 جون کو یہ دن منانے کا مقصد مشکل گھڑی میں پناہ گزینوں کی مدد کیلئے ہمارے عزم اور ان کو درپیش مشکلات کو اجاگر کرنا ہے۔
پاکستان دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی بڑی آبادی کا میزبان ہے: صدر مملکت

















