سمندری طوفان ہوا کے شدید کم دباو میں تبدیل،ساحل کی رونقیں بحال


کراچی (بیورورپورٹ)سمندری طوفان ہوا کے شدید کم دباو¿ میں تبدیل،ساحل کی رونقیں بحال ہوگئیں،رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے ہوا کے شدید کم دباو میں تبدیل تو ہوگیا مگرباقیات اب بھی بھارت کے وسطی راجستھان پر ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی،دوسری جانب طوفان بپرجوائے کے ٹلنے کے بعد بدین کے ساحلی مرکز زیرو پوائنٹ پر ماہی گیروں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں۔

ادھر اتوار کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کیااس موقع پر شہری گھڑ سواری ،سمندر میں نہا کر خوب لطف اندوز ہوتے رہے،سمندری طوفان کے متاثرین نے سندھ حکومت سے بحالی کا مطالبہ کردیا ،دریں اثنا متاثرین اپنے گھروں کو منتقل ہوگئے۔