شیل کاروبار بند نہیں کر رہا،حصص بیچنا چاہتا ہے،چین سے 30کروڑ ڈالر جلد مل جائینگے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم کمپنی شیل کی جانب سے پاکستان میں اپنے حصص کی فروخت پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے شیل ایک اور سرمایہ کارکو اپنے شیئرز فروخت کرنا چاہتا ہے،چین سے 30کروڑ ڈالرز جلد مل جائیں گے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاچین کے 2بینکوں سے رابطہ کیا اور مقررہ وقت سے پہلے ادائیگی کرنے کا کہا، بیرونی ادائیگی کو یقینی بنایا جارہا ہے،چین کو ادائیگی کردی، طے ہوا فاسٹ ٹریک سے ادائیگی کی جائےگی، چینی بینکوں کو ادائیگی میں کوئی جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہاچین سے 30کروڑ ڈالرز جلد مل جائیں گے،شیل کمپنی پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کررہی،کمپنی حکومتی فیصلوں پرعملدرآمد کی پابند ہے،شیل کمپنی شیئرز بیچ کر بیرون ملک رقم نہیں لے جارہی، شیئرزفروخت کیے جارہے ہیں،معاملے کاملکی حالات سے تعلق نہیں،بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، پاکستان میں شیل کے شیئرز کسی اور کے نام منتقل ہوجائیں گے۔