فیصل آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے سانحہ9مئی ریاست کیخلاف بغاوت،نیازی نے نفرت کی سیاست کو فروغ دیا،فیصل آباد میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی نے پونے 4سال اکانومی کا بٹھہ بیٹھا یا، 9مئی کو بالاآخر انجام کو پہنچے، نفرت کی سیاست کو فروغ دیا، نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر، بارود بھرا،کہا اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو ریڈلائن کراس ہو گی،سانحہ 9مئی ریاست کیخلاف بغاوت تھی اب روز بات چیت کیلئے منتیں کررہاہے۔
وزیر داخلہ نے کہا2013 میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، سوات میں دہشتگردی عروج پر تھی، تاجر برادری نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا، لیگی حکومت نے لوڈشیڈنگ و دہشتگردی کو ختم کیا، دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے سی ٹی ڈی فورس بنائی ،رانا ثنا نے مزید کہانفرت کی سیاست کو 2014 کے دھرنے سے شروع کیا گیا، دھرنے میں آئی جی سمیت افسروں کو دھمکیاں دی گئیں، کیا بجلی کے بل نہیں جلائے گئے تھے؟، دھرنے میں سول نافرمانی کا اعلان کیا گیا یہ وہی نفرت ہے جس پر تسلسل کےساتھ کام کیا گیا، مخالفین کو چور، ڈاکو کہا گیا، ون پیج، ون پیج کا بڑا شور مچایا۔
رانا ثنا نے مزید کہانواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، پارٹی صدارت سے ہٹاکر مقدمات بنائے گئے، لوگوں کو اس وقت کہا گیا مسلم لیگ (ن) کی بجائے آزاد الیکشن لڑیں، 2018 میں جس پراجیکٹ کو لایا گیا اس کی ضرورت کیا تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدارسنبھالا تو شہباز شریف، بلاول نے میثاق معیشت کا کہا اس وقت اس نے کہا آپ میں سے کسی کو نہیں چھوڑوں گااب بات چیت کیلئے منتیں کررہاہے۔
سانحہ9مئی ریاست کیخلاف بغاوت،نیازی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر، بارود بھرا،رانا ثنا
















