روس سے تیل کی ڈیل میں کتنا فائدہ ہوگا،بتا نہیں سکتا،مصدق ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر مملکت مصدق ملک نے کہاہے روس سے تیل کی ڈیل ملک کے مفاد میں ہے،کتنا فائدہ ہوگا،بتا نہیں سکتا،انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا روسی خام تیل لانے پر انشورنس ،ٹرانسپورٹیشن کاسٹ بڑھ جائے گی،فائدہ بہت اہم ہے، کتنا فائدہ ہوگا نہیں بتا سکتا، تیل کی ادائیگی کسی بھی کرنسی میں ہو فرق نہیں پڑتا۔

وزیر مملکت نے کہاجو لوگ کہہ رہے ہیں روسی تیل کافائدہ نہیں توماضی میں کیوں روسی تیل کی بات کیاکرتے تھے؟ روسی تیل سستا نہیں تھا تو لانے کے اعلانات کیوں کررہے تھے؟ روس میں تقریباً 8 قسم کے خام تیل دستیاب ہیں، پاکستان یورول خام تیل لے رہاہے،روسی خام تیل کی ریفائنری سے فرنس آئل کی پروڈکشن بڑھ جائے گی۔