لاہور (مشرق نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو علیمہ خان کی گرفتاری سے روکدیا۔ عدالت نے علیمہ خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ علیمہ خان نے وکیل رانا مدثر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ پولیس نے جناح ہاو¿س حملہ کیس میں نامزد کیا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے۔ علیمہ خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کرنا ہے، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔
جناح ہاوس حملہ کیس، پولیس کو علیمہ خان کی گرفتاری سے روک دیا گیا
















