کراچی (بیورورپورٹ)سندھ حکومت نے 37ارب79کروڑ خسارے کابجٹ پیش کردیا، تنخواہوں 35،پنشن میں 17فیصد اضافہ کردیا گیا،کم ازکم اجرت 35ہزار روپے مقرر کردی گئی،مالی سال کےلئے ترقیاتی اخراجات کا نظرثانی شدہ تخمینہ 460.322ارب ہے، صوبائی اے ڈی پی کےلئے 226،ضلعی اے ڈی پی کےلئے 20،آئندہ سال کے بجٹ میں شعبہ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 34.69ارب مختص کیے گئے، شعبہ صحت کی ترقیاتی سکیموں کےلئے 19.739،صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 87ارب سیلاب کی بحالی کےلئے دئیے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی حکومت کا 5واں اور سندھ اسمبلی میں 59واں بجٹ پیش کیا، مراد علی شا ہ نے کہاسندھ نے گزشتہ سالوں میں سیلاب،کوویڈ جیسے مسائل کا سامنا کیا ،،1652نئی سکیموں کیلئے 79.019ارب کا تخمینہ لگایا گیا ، جاری منصوبوں کیلئے 253.146 ارب رکھے گئے ،صوبائی اے ڈی پی کے بجٹ میں 4158منصوبے شامل ہیں، پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے 12.5 ارب ، بیرونی معاونت کے منصوبوں کیلئے 147.822 ارب ، صوبائی اے ڈی پی کیلئے 226 ارب، ضلعی اے ڈی پی کیلئے 20ارب رکھے گئے ہیں ،آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 689.603 ارب روپے تجویز کردئیے۔
مراد علی شاہ نے کہاتوجہ جاری سکیموں کی تکمیل پر ہے ،بجٹ کا 80فیصد مختص کردیا ، قدرتی آفات، سیلاب کے باعث 100ارب کا اضافی بوجھ پڑا، سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیرات کو پورا کرنے کیلئے بڑا مالیاتی خلا موجود ہے،سندھ ڈونر کانفرنس میں سرمایہ کاروں کو انفرا سٹرکچر کی بحالی کیلئے سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی گئی، صوبائی ٹیکس وصولی وفاقی منتقلی ،صوبائی محصولات کا مجموعہ ہیں، وسائل کا بڑا حصہ سندھ وفاقی منتقلی پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، این ایف سی کی مد میں براہ راست منتقلی صوبوں سے شیئرنگ فارمولے کے تحت تقسیم کی جاتی ہیں،سندھ میں استحکام لا چکے ،وفاق میں بھی استحکام لائیں گے، سندھ ریونیو بورڈ180ارب کا ہدف رواں مالی سال کے اختتام تک حاصل کرےگا۔
سندھ کابجٹ پیش،تنخواہوں،پنشن میں اضافہ،کم ازکم اجرت35ہزار مقرر

















