فائیو ایز فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہوگا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 5 ایز فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہو گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منصوبے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ”ایکسپورٹس، ای پاکستان، انوائرمنٹ، انرجی اور ایکویٹی“ ٹرن اراو¿نڈ پاکستان کے ستون ہیں۔ اس فریم ورک کے ذریعے برآمدات میں اضافے کیلئے نئے کاروبار، روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ 5 ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہو گا ایکسپورٹس’، ‘ای پاکستان’ ، ‘واٹر اینڈ فوڈ سکیورٹی، انوائرمنٹ’ ، ‘انرجی’ اور ‘ایکویٹی’ ٹرن آ راو¿نڈ پاکستان کے ستون ہیں اس فریم ورک کے ذریعے برآمدات میں اضافے کےلئے نئے کاروبار، روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی۔ آبی ذخائر اور غذائی تحفظ کے ذریعے ماحول بہتر بنایا جائےگا۔ ای پاکستان کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دےکر انہیں با اختیار بنائیں گے۔
















