امریکی قونصل جنرل لاہور کو خدیجہ شاہ تک رسائی مل گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)درخواست منظور،وزارت داخلہ نے امریکی قونصل جنرل لاہور کوخدیجہ شاہ تک رسائی دےدی،امریکی قونصل خانے کے نمائندوں نے خدیجہ شاہ سے جیل میں ملاقات کی۔

خدیجہ شاہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران خدیجہ شاہ کی رہائی کے قانونی پہلووں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام پر جیل میںقید ہیں،خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔