ترین گروپ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے کہاہے نئے لوگوں کو لینے کیلئے گنجائش نہیں، جہانگیر ترین کےساتھ آئیڈیل ورکنگ ریلیشن شپ ہے، الائنس کا فیصلہ تو پارٹی کرے گی لیکن جہاں ہوسکے گا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاپی ٹی آئی چھوڑ کرجانیوالوں کو سلام پیش کرتا ہوں،فواد چودھری اور علی زیدی غداری کا لیبل اپنے اوپر لگانے کو تیار نہیں،فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہونے میں 6 سال لگے، تاخیری حربے استعمال ہوئے، لاڈلے نے تاخیری حربوں کو استعمال کیا ورنہ جیل میں ہوتا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا گڈ ٹو سی یو نے ریلیف نہ دیا ہوتا توعبدالرزاق شر کو شہید نہ کیا جاتا، جرات کہاں سے آتی ہے آپ اپنے خلاف کیسز کی پیروی پر وکیل کو قتل کرا دیں؟،مقتول وکیل کے بیٹے نے ملزم کو نامزد کر کے پرچہ کرایا۔

معاون خصوصی نے کہاپنجاب میں ہر سطح پر امیدوار موجود ہیں، پارٹی کے صرف 5 لوگ چھوڑ کر گئے ،کسی کو غدار نہیں کہا اور سب کو واپس لیا ۔