اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہبازشریف نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے جامع ترقیاتی پیکیج مرتب کرنے کی ہدایت کردی ،وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ گل آفریدی کی قیادت میں ضم شدہ اضلاع کی سیاسی قیادت کے 7رکنی وفد نے ملاقات کی۔
وفد نے مسلم لیگ ن کے ضم شدہ اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی حکمت عملی پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا،وفد نے وزیر اعظم کو بتایا گزشتہ حکومت کے 4برسوں میں ضم شدہ اضلاع کی ترقی کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔
وزیر اعظم نے شرکا کو یقین دلایا موجود حکومت اور بالخصوص وزیر اعظم بذات خود ضم شدہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کو قومی ترجیح کا درجہ دیتے ہیں،وفد نے ہمسایہ ملک افغانستان سے منسلک سرحدی علاقوں میں تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، وزیر اعظم نے کہاسرحد کے دونوں پار علاقوں کے لوگوں کی زندگی میں باہمی تجارت سے بہتری آئے گی،وزیر اعظم نے شرکا کو جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















