باغ (مشرق نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے نیازی نے ملک میں نفرت و انتشار کی سیاست کو فروغ دیا،بغاوت و سرکشی کو سیاسی احتجاج کا نام دےکر معاف نہیں کیا جا سکتا،9مئی کے واقعات کا حساب دینا ہو گا، باغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی نے ساڑھے 3 سال اپوزیشن کو ختم کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، کہا گیا50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دوں گا لیکن صرف فرح گوگی کا تحفہ دیا، القادر ٹرسٹ کے نام پر پراپرٹی حاصل کی گئی، 458 کنال زمین ٹرسٹ کے نام پر ہے، قوم کو 60 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا، جعلی پلستر چڑھا کر زمان پارک میں بیٹھا رہا۔
وزیر داخلہ نے مزیدکہا نیازی نے گالم گلوچ فورس کو ٹرینڈ کیا، بغاوت کو انجام تک پہنچانے کیلئے نعرہ دیا چیئرمین پی ٹی آئی ریڈ لائن ہے، گرفتاری کو روکنے کیلئے جوڈیشری پر حملے کیے، جوڈیشری کو دھمکایا گیا، زمان پارک میں پولیس پر غلیل سے حملہ کیا گیا، گرفتاری کے بعد طے شدہ منصوبے کے مطابق ریاست پر حملہ کیا گیا، کسی بھی ریاست کا پرائم ادارہ فوج ہوتی ہے،فوج پر حملہ کرنے کے بعد کہا جا رہا ہے سیاسی احتجاج ہے، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، دفاعی تنصیبات پر یلغار ،شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، ملک دشمن کے علاوہ کون ہے جو شہدا کی بے حرمتی کرسکتا ہے؟، 75 سالوں میں کسی سیاسی جماعت نے دفاعی تنصیبات یا جی ایچ کیو پر حملہ کیا؟، پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے،رانا ثنا نے کہافوج میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، ڈی چوک پر بھی ریاست کےخلاف بغاوت کیلئے آ رہا تھا، بھاگنے کیلئے راستہ نہیں ملا، کہاگیا6 دن بعد دوبارہ واپس آوں گا پھر نہیں آیا۔
رانا ثنا نے کہاآر ٹی ایس بیٹھا کر عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، پاکستان اور کشمیر دو قالب ضرور ہیں مگر ایک جان ہیں، پاکستان و کشمیر لازم ملزوم ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان میں اگر ترقی کا دور شروع ہوا تو آزاد کشمیر میں بھی شروع ہوا، ن لیگ اور نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا، نواز شریف جمہوریت پسند و انصاف پسند لیڈر ہیں، بابا رحمتے بابا زحمتے ثابت ہوا، آج کل منہ چھپا کر گھوم رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















