رضوان کا ہارورڈ بزنس سکول میں اپنی استاد کو قرآن پاک کا تحفہ

لندن (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رضوان نے امریکہ کے ہارورڈ بزنس سکول کی اپنی انگریز ٹیچر کو قرآن پاک تحفے میں دےدیا۔ رضوان نے ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام کے دوران اپنی ٹیچر کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رضوان اور کپتان بابر اعظم ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کیلئے امریکہ گئے تھے۔ رضوان اور بابر اعظم نے31مئی سے 3جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی تھی۔