ایک سو نوے ملین پاو¿نڈکیس،تحقیقات کا دائرہ وسیع، سابق وفاقی وزرا ءکے اثاثوں کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)190ملین پاو¿نڈکیس،تحقیقات کا دائرہ وسیع، سابق وفاقی وزرا ءکے اثاثوں کا ریکارڈ طلب،نیب راولپنڈی کا تمام صوبوں کے ایکسائز سیکرٹریز کو 22سیاسی رہنماو¿ں کے نام گاڑیوں، گھروں ، پلاٹس اور زمینوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے مراسلہ ،تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاو¿نڈز کی غیر قانی منتقلی کے سکینڈل میں نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 22 اہم سیاسی رہنماو¿ں کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں،نیب نے سابق وفاقی وزراءاور کابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاو¿نٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا،ریکارڈ کے حصول کےلئے تمام صوبائی سیکرٹریز ایکسائز کو مراسلے جاری کر دئیے گئے ،نیب راولپنڈی نے شیخ رشید، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر، فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واﺅڈا، علی امین گنڈا پور، شفقت محمود، غلام سرور، شیریں مزاری، خالد مقبول، فروغ نسیم، خسرو بختیار، اعجاز شاہ و دیگر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا، 22 سابق وفاقی وزراءاور کابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے،نیب کے مراسلے میں کہا گیا 2018ءسے اب تک سابق وفاقی وزراءنے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں ان تمام کے ریکارڈز فراہم کیا جائے۔