یاسمین راشد کی زیرقیادت کورکمانڈر ہاﺅس پہنچا، حملہ میں شامل شرپسند کے ہوشربا انکشافات

لاہور (مشرق نیوز) جناح ہاوس لاہور پر حملہ کرنےوالے نوجوان شر پسند رئیس احمد نے ہوشربا انکشافات کئے ہیں۔ اپنے اعترافی بیان میں شر پسند رئیس احمد نے بتایا کپ میں 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی کے بنائے گئے منصوبوں کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاوس لاہور پہنچا، جناح ہاوس پر ہم نے توڑ پھوڑ کی، گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر ہم نے آگ جلائی۔ رئیس احمد نے بتایا کہ یہ سارا کچھ کیسے ہوا ہے، کیوں ہوا ہے، اسکے پیچھے پچھلے ایک سال سے پی ٹی آئی چیئرمین کی فوج کےخلاف مسلسل تقاریر سن سن کر میرے ذہن میں فوج کے خلاف ذہن سازی شروع ہوگئی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا ہے۔شر پسند رئیس احمد کا تعلق سوات کے ضلع شانگلہ سے ہے۔ توڑ پھوڑ اور شر انگیزی میں شامل مجرم قانون کی تحویل میں ہے۔