اسلام آباد (بیورورپورٹ)آڈیو لیک کمیشن کیس میں حکومت کا چیف جسٹس سمیت3ججز پر اعتراض،بنچ سے الگ ہونے کی درخواست دائر کردی، وفاقی حکومت نے آڈیولیک کمیشن کےخلاف درخواستوں کے مقدمے میں متفرق درخواست جمع کرادی۔
میں بنچ کے 3 ممبران پر اعتراض کرتے ہوئے استدعا کی گئی چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر آڈیو لیک کیس نہ سنیں، تینوں معزز ججز 5 رکنی لارجر بنچ میں بیٹھنے سے انکار کر دیں،درخواست میں کہا گیا 26 مئی کو سماعت میں چیف جسٹس پر اٹھائے گئے اعتراض کو پذیرائی نہیں دی گئی، انکوائری کمیشن کے سامنے ایک آڈیو چیف جسٹس کی خوش دامن سے متعلق ہے، عدالتی فیصلوں اورکوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق جج اپنے رشتے دارکا مقدمہ نہیں سن سکتا، ارسلان افتخار کیس میں چیف جسٹس افتخارچودھری نے اعتراض پر خودکو بنچ سے الگ کرلیا تھا، مبینہ آڈیو لیک جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس منیب اختر سے بھی متعلق ہیں۔
وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیاچیف جسٹس کی خوش دامن سے متعلق بھی مبینہ آڈیو آچکی اس لیے چیف جسٹس خود کو آڈیو لیک کمیشن کیس بنچ سے الگ کرلیں۔
دریں اثناسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،نجم ثاقب کی جانب سے وفاق کو بذریعہ سیکرٹری پارلیمانی امور، سپیکرقومی اسمبلی، خصوصی کمیٹی اور سیکرٹری کمیٹی کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا آڈیو لیکس پٹیشنر کی پرائیویسی میں مداخلت اور غیرقانونی سرویلنس کا نتیجہ ہے،سپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی غیرقانونی ہے،کمیٹی کا اجلاس ہوئے بغیر ہی طلبی کا نوٹس بھیج دیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی عدالت سپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کو غیر قانونی قرار دےکر کارروائی معطل کرے اور درخواست پر فیصلہ ہونے تک پٹیشنر کےخلاف کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست اعتراضات کےساتھ بدھ کو سماعت کےلئے مقرر کرلی،جسٹس بابر ستار درخواست پر سماعت کریں گے۔
آڈیو لیک کمیشن کیس،حکومت کا چیف جسٹس سمیت3ججز پر اعتراض


















