اسلام آباد (بیورورپورٹ)معیشت کو مشکلات درپیش،مالی خسارے میں اضافہ،مہنگائی مزید بڑھے گی،وزارت خزانہ نے ماہانہ آﺅٹ لک رپورٹ جاری کردی ،رپورٹ کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان، مہنگا ایندھن، سیلاب کے منفی اثرات و سیاسی غیر یقینی سے معیشت کو بعض معاشی اشاریوں میں بہتری کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 28.2 فیصد تک جاپہنچی، جی ڈی پی گروتھ 0.29اور مہنگائی 34سے 36فیصد رہنے کا امکان ہے،بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح 10.6 فیصد کم ہوکر منفی 8.1 فیصد رہ گئی،جولائی سے اپریل تک پاکستان کامالی خسارہ 11.7 فیصد اضافے سے 3ہزار 535 ارب رہا ، ترسیلات زر 13،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں23.2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
معیشت کو مشکلات درپیش،مالی خسارے میں اضافہ،مہنگائی مزید بڑھے گی، آﺅٹ لک رپورٹ
















