آئی ایم ایف سیاسی پیشرفت کا نوٹس لیتا ہے ،سیاست پرتبصرہ نہیں کرتا،مشن چیف پاکستان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے آئی ایم ایف سیاسی پیشرفت کا نوٹس لیتا ہے مگر ملکی سیاست پرتبصرہ نہیں کرتا،مضبوط پالیسیاں و فنانسنگ لینا پاکستانی میکرواکنامک استحکام کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ،مقصد کیلئے آئی ایم ایف کا عملہ پاکستانی حکام کے ساتھ مصروفیات جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کی معیاد جون کے آخر میں ختم ہو رہی ہے، پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024کے بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی،مشن چیف نے کہاآئی ایم ایف سیاسی پیش رفت کا نوٹس لیتا ہے مگر ملکی سیاست پرتبصرہ نہیں کرتا، امید ہے آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھنے کا پرامن راستہ تلاش کیا جائے گا۔