لاہور( کورٹ رپورٹر،کرائم رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جناح ہاﺅس میں توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کی تحقیقات کرنےوالی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے اورسکیورٹی خدشات کے پیش نظر ویڈیو لنک کے ذریعے شامل تفتیش ہونے کی پیشکش کر دی ، عمران خان کی بجائے نامزد کردہ نمائندے علی اعجاز بٹر ،نعیم حیدر پنجوتھا ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کرایا۔
عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا جے آئی ٹی کی جانب سے 10مئی 2023کو درج کیے گئے مقدمہ نمبر 96/23 کی تحقیقات میں شمولیت کا نوٹس بھجوایا گیا، جے آئی ٹی کا نوٹس پیر کے روز موصول ہوا جواب کیلئے مہلت نہایت محدود تھی، پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اور ہائیکورٹ میں پیش ہونا تھا، معاملے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت پہلے ہی ضمانت دے چکی ہے،حقیقت نہایت اہمیت کی حامل جس روز واقعات ہوئے نیب کی غیر قانونی اور ناجائز حراست میں تھا، مجھے سپریم کورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا۔
تحریری جواب میں مزید کہا گیا اپنے خلاف بڑی تعداد میں جھوٹے مقدمات کے اندراج کے باوجود تحقیقاتی اداروں سے مکمل تعاون کر رہا ہوں، میرے خلاف دائر کیے گئے مقدمات جھوٹے ،غلط ہیں ،وجوہات سراسر سیاسی ہیں، اپنے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود مقدمے کی تحقیقات کا حصہ بننے کیلئے تیار ہوں، علی اعجاز بٹر ، نعیم حیدر پنجوتھا کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے اور تحقیقات میں میری شمولیت کے اہتمام کیلئے اقدامات اٹھانے کا مجاز بنا رہا ہوں۔
میں 22ویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات سرانجام دے چکا ہوں ،وزیر آباد میں نہایت خطرناک قاتلانہ حملے کا نشانہ بن چکا ہوں، اپنی سلامتی کو لاحق سنگین خطرات کے باوجود عدالتوں میں پیشی ناگزیر ہے، خطرات و سکیورٹی انتظامات پر اٹھنے والے نجی و سرکاری اخراجات کے پیش نظر زمان پارک سے تحقیقات میں شمولیت قابل تحسین ہو گی، جے آئی ٹی کی جانب سے پہلے بھی ایسا کیا جا چکا جبکہ لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ بھی انتظامات کی ہدایات دے چکا ہے،ویڈیو لنک یا سوالنامے کے ذریعے تحقیقات میں شمولیت کی راہ میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں،چنانچہ خطرات کی موجودگی میں غیر ضروری نقل و حرکت کی بجائے سوالنامے یا زمان پارک سے بذریعہ ویڈیو لنک تحقیقات میں شمولیت مناسب رہے گی،جے آئی ٹی کی جانب سے نمائندوں کے ذریعے چیئرمین تحریک انصاف کا تحریری جواب قبول کرنے سے انکار کر دیا گیا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















