حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث مزید30ملزموں کی شناخت پریڈ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث مزید30ملزموں کو شناخت کرلیا گیا،گواہوں نے اٹک جیل میںشناخت پریڈ کے دوران ملزموں کی نشاندہی کی۔

حساس تنصیبات پر حملہ کرنیوالے ملزموں کیخلاف تھانہ نیو ٹاون میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ بھی نامزد ہیں۔