لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈائریکٹر ایڈمن واسا ایم عرفان کا عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر 14جونیئر پمپ آپریٹر ز کوسینئر پمپ آپریٹر اور 5 سینئر پمپ آپریٹر ز کو ان کے اگلے سکیل میں ترقی دے دی گئی ملازمین میں خوشی کی لہر۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن عرفان کی زیر قیادت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں واسا کے 14جونیئر پمپ آپریٹر ز کو سینئر پمپ آپریٹر جس میں اکرم چشتی ٹکٹ نمبر 10151راوی روڈ سب ڈویژن اشرف فاروقی ٹکٹ نمبر 11061گجر پورہ سب ڈویژن حبیب الغنی 11337علامہ اقبال ٹاﺅن ساجد معسود 11256مصری شاہ سب ڈویژن محمد یسین 11349تاجپورہ سب ڈویژن محمد رمضان 11203علامہ اقبال سب ڈویژن عظیم بٹ 11128سمن آباد سب ڈویژن محمد عقیل بٹ 11241لیاقت آباد سب ڈویژن احسان الحق 11209گلشن راوی سب ڈویژن عبدالرشید 11351راوی روڈ مقبول احمد 11294گلشن راوی عبدالرشید 11073شادباغ سعد حسنین 11352گلبرگ اور محمد افضل 11152راوی روڈ سب ڈویژن کو جونیئر پمپ آپریٹر سے سینئر پمپ آپریٹر میں ترقی دی گئی اسی طرح 5 سینئر پمپ آپریٹر ز کو اگلے سکیل میں ترقی دی گئی جس میں محمد صدیق ٹکٹ نمبر 8831شادی پورہ سب ڈویژن محمد سعید 7191شملہ ہل سب ڈویژن حبیب الرحمان 9162مصری شاہ سب ڈویژن فرمائش علی 9314سمن آباد سب ڈویژن ظہیر علی 9331شملہ ہل سب ڈویژن کو ایس جی پی اوکے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔
بہت عرصہ سے التوا کا شکار تھی ملازمین نے ڈائریکٹر ایڈمن محمد عرفان اور مینجنگ ڈائریکٹر واسا کو شکریہ ادا کیااس میں ایک معذور بندہ بھی تھا جس کو JPO سے SPOمیں ترقی دی گئی جس پر اس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے دعائیں دیں ڈائریکٹر ایڈمن واسا محمد عرفان نے کہا کہ ملازمین کو ان کا حق دینے میں کسی قسم کی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ترقی کو میرٹ کے مطابق اور بلا امتیاز کیا جا رہا ہے بطور ڈائریکٹر ایڈمن میری خدمات سب کے لئے یکساں ہیں اور تمام ملازمین میرے لئے برابر ہیں مزید ترقی کے منتظر ملازمین کو بھی قانون کے مطابق ترقی دینے کی خاطر کام کیا جا رہا ہے ملازم کو اس کا حق دینا اولین ترجیحات ہیں اس سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان میں کام کرنے کی لگن پیدا ہوتی ہے
ڈائریکٹر ایڈمن واسا کا اہم اقدام،ترقی کے منتظر 14جونیئر 5 سینئر پمپ آپریٹر ز کی ترقی
















