سانحہ9مئی عمران خان کے مذموم عزائم کی ناقابل تردید تائید ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے سانحہ9مئی عمران خان کے مذموم عزائم کی ناقابل تردید تائید ہے،خوفناک واقعات نے معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچایا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاایسا لگتا ہے عمران نیازی کی معیشت اور کام کرنےوالے وسیع ماحول پر سمجھ کافی محدود ہے، معاشی چیلنجوں کو گہرا کرنے میں وہ اپنے کردار کو بھی آسانی سے بھول جاتا ہے ،آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کو ختم کرنے سمیت ہمیشہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی خواہش کی ،نان سٹاپ ایجیٹیشن لانگ مارچ اور دھرنے کی سیاست کے منفی اثرات کے علاوہ ہے جو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے معیشت پر پڑا ، یہاں تک ملکی سرمایہ کار بھی عمران نیازی کی طرف سے جان بوجھ کر بنائے گئے ایسے غیر مستحکم ماحول میں اپنا سرمایہ لگانے سے کترائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا صرف 9 مئی کے خوفناک واقعات نے معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچایا اور سانحہ نیازی کے مذموم عزائم کی ناقابل تردید تائید ہے،کرپشن کے کیسز کی کثرت کا ذکر نہیں،شہبازشریف نے مزید کہامعاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن سخت وقت گزر چکا، معیشت مضبوط بنانے، بروقت پالیسی مداخلتوں کے ذریعے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیںجہاں ضرورت ہو دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر مالیاتی خلا کو ختم کرنے کےلئے کام کر رہے ہیں،اصل چیلنج درآمدات پر انحصار اور مہنگائی کو کم کرنا ہے جو تب ممکن جب برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداوار کو معیشت کا انجن بنائیں یہیں سے کوششیں آگے بڑھ رہی ہیں۔