اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرت پھیلائی،جناح ہاﺅس حملے پر عمران خان کاٹرائل ملٹری کورٹ میں بنتا ہے،فیصلہ ملٹری انویسٹی گیشن ٹیم نے کرنا ہے جن لوگوں کو بھیجا گیا ان کا براہ راست عمران خان سے تعلق ہے،یاسمین راشد، میاں محمود الرشید کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا کیس کون سی عدالت میں بھیجنا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاانٹیلی جنس ایجنسیز کا کام منصوبہ بندی پر نظر رکھنا ہے، عمران خان کے دائیں، بائیں لوگوں کی گفتگو ہوئی، پلاننگ کے مطابق فیک ریپ کو اصل دکھایا جائے گا، الزام لا اینڈ فورس ایجنسیز پر لگایا جائے گا، کوشش کر رہے ہیں بندوں کو پکڑ لیں، میں نے آڈیوز خود سنی ہیں، آڈیو لیک کرنے کی بجائے کوشش ہے لوگوں کو پکڑا جائے،سوشل میڈیا پر زیادتیوں کی افواہ سازی کر رہے ہیں۔
100فیصد گارنٹی دیتا ہوں خواتین کےساتھ کوئی ناروا سلوک نہیں ہو گا، تمام خواتین بہنیں، بیٹیاں ہیں، 2014 سے لےکر اب تک عمران خان نے نفرت کی سیاست کی،ٹانگ پر جعلی پلستر چڑھایا ہوا تھا،رینجرز نے پکڑا تو چلنا شروع کر دیا، خدیجہ شاہ کی گرفتاری پر لازمی بات ہے دوسری سائیڈ سے سفارش ہو گی، خدیجہ شاہ کیخلاف شواہد موجود ہیں، جرم ریڈ لائن کراس کرنے کا ہے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے ذریعے کیا گیا، عمران خان کی طرف سے ڈیوٹیاں لگی تھیں کدھر، کدھر جانا ہے، ریڈ لائن کے اندر جو لوگ بھی ملوث ہیں رعایت نہیں ہو گی ،ریڈ لائن سے باہر ہونے والوں کو رعایت ملے گی۔
کچھ کیسز انسداد دہشت گردی، کچھ ملٹری کورٹ میں چلیں گے، جناح ہاو¿س میں کچھ لوگ پکا ہوا کھانا بھی ساتھ لے گئے اگر زمان پارک میں طاقت کے ساتھ آپریشن کرتے تو ہلاکتیں ہو جاتیں، ہلاکتیں ہو جاتیں تو اسے ایک اور موقع مل جاتا، زمان پارک میں دو بار کوشش کی معاملات نہ بگڑیں۔
ریڈ لائن کراس کی گئی،جناح ہاﺅس حملے پر عمران خان کاٹرائل ملٹری کورٹ میں بنتا ہے،رانا ثنا

















