لاہور( خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے جیل میں خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات صرف پروپیگنڈہ ہیں،ماﺅں بہنوں کی عزت ہوتی ہے، خدارا الزامات لگانے سے قبل سوچ لینا چاہیے ،ساری مائیں بہنیں اپنی ہیں ،ماﺅں بہنوں کی عزت کرنا سیکھی ہے، 9 مئی کے واقعات میں 32 خواتین گرفتار ہوئیں ،11 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر لیڈیز جیل میں ہیں ،خواتین کےساتھ جیل میں لیڈیز سٹاف ہوتا ہے، کبھی جیل میں اس طرح کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا، کیمرے لگے ،مانیٹرنگ ٹیمیں بھی ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ماﺅں بہنوں کو تحفظ فراہم کرناذمہ داری ہے،واضح کر دینا چاہتا ہوں جناح ہاوس پر حملے میں ملوث کوئی بھی جتنا مرضی اثرورسوخ والا ہو چھوٹے گا نہیں،پورا ٹرائل ہو گا،عمران خان کی نظر بندی کاکوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور قانونی کارروائی ہو رہی ہے۔
قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ کرکے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا رات گئے بھی عوامی فلاح کے منصوبے پر ورکرز کو کام کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی،محسن نقوی نے 15 جون تک سمن آباد انڈر پاس کو ٹریفک کےلئے کھولنے کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی منصوبے پر دن رات کام جاری رکھا جائے۔
علاوہ ازیںنگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس ہوا،ہیلتھ سیکٹر میں بہتری کےلئے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی،اجلاس میں لاہور کے 5 ہسپتالوں کو بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا، کاہنہ نو ، سبزہ زار ، رائے ونڈ، مناواں ، بیدیاں کے ہسپتالوں کوٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک کیا جائے گا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کو نئی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا، مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کی نئی عمارت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تمام شعبے منتقل کئے جائیں گے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی موجودہ نئی بلڈنگ میں سٹیٹ آف دی آرٹ گائنی وارڈ بنایا جائے گا۔
مزید برآںنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس ہوا،ایکسل لوڈ مینجمنٹ ےقےنی بنانے کےلئے موٹر وہےکل قوانین مےں ترامےم لانے کا فےصلہ کیا گیا، گڈزٹرانسپورٹ اےجنسی کےلئے بھی رولز مےں تبدےلی کی جائے گی۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















