سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات کیس پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا سپریم کورٹ ریویو ایکٹ قانون بن چکا اب نظرثانی اپیل فیصلہ دینے والے بنچ سے بڑا بنچ ہی سنے گا۔
اٹارنی جنرل نے مزید کہا نئے ایکٹ کے تحت نظرثانی کا دائرہ اختیار اپیل جیسا ہی ہوگا اب نظرثانی اپیل فیصلہ دینے والے بنچ سے بڑا بنچ ہی سنے گا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا یہ تو بڑا ہی دلچسپ معاملہ ہوگیا، عدالت عدلیہ کی آزادی کے بنیادی حق کو بھی دیکھتی ہے، آپ حکومت سے ہدایت لے لیں۔
پنجاب انتخابات کیس پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت ملتوی

















