لاہور،اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،خبرنگار،بیورورپورٹ)شرپسندوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع،16ملزم کمانڈنگ افسر کے سپرد،9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف شواہد عدالت میں پیش کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی 3رکنی سپیشل پراسیکیوشن ٹیم تشکیل،فرہاد علی شاہ ،خواجہ وسیم اور عمران ہمایوں شامل،پی ٹی آئی کے 10رہنماوں کی ضمانتیں خارج،جی ایچ کیو،آئی ایس آئی آفس و دیگر حساس مقامات پر حملوں میں ملوث 15کرداروں کی نشاندہی،شرپسندوں سے رابطوں میں رہے،آرمی ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلینز کا کورٹ مارشل غیر آئینی،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم،کارکنوں کو فوری رہا کرنےکا حکم دیا جائے:عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع،تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاوس میں توڑ پھوڑ اور جلا وگھیراو کے مقدمے میں آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے 16ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کردیا،لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاوس میں جلا وگھیرا واور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں کمانڈنگ افسرنے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے 16شرپسندوں کی حراست مانگی،عدالت نے کمانڈنگ افسر کی اپیل پر پہلے فیصلہ محفوظ کیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے کمانڈنگ افسر کی استدعا منظور کرلی،عدالت نے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16شرپسندوں کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے،لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایس پی کیمپ جیل 16ملزمان کو مزید کارورائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرے، کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان آفیشل ایکٹ کے تحت قصور وار پائے گئے ہیں،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے اوراب ملزمان کے خلاف مزید کارروائی آرمی ایکٹ 1952کے تحت ہوگی،ذرائع کے مطابق 16ملزمان میں عمار ذوہیب، علی افتخار، علی رضا، ارسلان، عمیر، رحیم، ضیا الرحمن، وقاص علی، رئیس احمد، فیصل ارشد، بلال، فہیم حیدر، ارضم جنید، میاں اکرم عثمان، حاشر خان اور حسن شاکر شامل ہیں،ادھر ملک میں 9مئی کو جی ایچ کیو، آئی ایس آئی سمیت دیگر حساس مقامات پر حملوں میں 15پی ٹی آئی رہنماوں کے کردار کی نشاندہی کرلی گئی ،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد حساس تنصیبات اور حساس مقامات پر حملوں، جلا و¿گھیراو¿ اور پرتشدد واقعات میں ملوث شرپسندوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کا پتا چل گیا ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے تین شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے 15رہنما جی ایچ کیو، آئی ایس آئی آفس اور پی اے ایف بیس پر حملے کے دوران جلاو¿ گھیراو¿ کے دوران شرپسندوں سے رابطوں میں رہے،تمام رہنماو¿ں کی نشاندہی جیوفینسنگ رپورٹ میں ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے کے دوران 88شرپسندوں سے 5پی ٹی آئی رہنما رابطوں میں رہے ، واثق قیوم کی 8، اجمل صابر راجا کی 7کالز ٹریس ہوئیں ، طارق محمود مرتضی کی 9راجا عثمان ٹائیگر کی 6کالز ثابت ہوئیں جبکہ راجا راشد حفیظ کی 2،عمر تنویر کی 3کالز شرپسندوں سے ملیں،حملوں میں ملوث کرداروں کے حوالے سے بنائی گئی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد آئی ایس آئی دفتر پر حملہ کرنے والے 25شرپسند 4رہنماو¿ں سے رابطے میں رہے، فیض اللہ کی 54، رانا اسد کی 86کالز ٹریس ہوئیں ، لطیف نذیر کی 108،ایاز ترین کا 36بار رابطہ ثابت ہوا ، پی اے ایف بیس میانوالی حملے کے 50شرپسند 5رہنماو¿ں سے رابطے میں رہے ،رپورٹ سے پتا چلا ہے احمد خان بھچر کی15، آمین اللہ خان کی 20کالز ٹریس ہوئیں ، امجد خان کی 24عبدالرحمن ببلی کی 6کالز ٹریس ہوئیں جبکہ سلیم گل شرپسندوں کے ساتھ 104کالز کے ذریعے رابطے میں رہے،دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 10رہنماو¿ں کی ضمانتیں خارج کردیں،انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، اے ٹی سی جج راجہ جوادعباس نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماو¿ں حسان نیازی، فرخ حبیب، اسد قیصر اور شبلی فراز، زلفی بخاری، اعظم سواتی، عاطف خان، مراد سعید، علی نواز اعوان اور راجہ خرم کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی،اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی غیر حاضری کے باعث استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں،علاوہ ازیں عمران خان نے آرٹیکل 245اور پارٹی ورکرز کی پکڑ دھکڑ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماو¿ں اور کارکنان کا آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کا اقدام بھی چیلنج کردیا،عمران خان نے ایڈووکیٹ حامد خان کی وساطت سے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے وفاقی حکومت، نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی، اعظم خان سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے،عمران خان نے مقف اختیار کیا یہ سارا ڈرامہ نواز شریف اور مریم نواز کا رچایا ہے، ان دونوں نے پروپیگنڈہ کیا عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں، حالانکہ میں نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا اور ساتھ کھڑا رہا، پلوامہ واقعے پر 27فروری 2019کو پاک فوج کو سپورٹ کیا،انہوں نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 245کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دے، تحریک انصاف کے کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلینز کا کورٹ مارشل غیر آئینی قرار دے، 9مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے، تحریک انصاف کے رہنماں کی جبری علیحدگیوں کو غیر آئینی قرار دے۔
شرپسندوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع،16ملزم کمانڈنگ افسر کے سپرد
















