ٹھوس ثبوت آنے تک پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے جب تک ہمارے پاس ٹھوس ثبوت نہ آ جائیں تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگائیں گے،9مئی کے حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، ایک ساتھ پاکستان کے کئی شہروں میں فوجی تنصیبات پر ٹارگٹڈ حملے کیے گئے ، ان حملوں کی پہلے ریہرسل بھی کی جا چکی تھی،انہوں نے کہا جب تک ہمارے پاس ٹھوس ثبوت نہ آئے تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگائیں گے ، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر بات ہوئی ہے مگر اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔