شمالی،جنوبی وزیرستان،چیک پوسٹ پر حملہ،اہلکاروں سمیت4شہید،آپریشن میں6دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی،میرانشاہ(بیورورپورٹ)شمالی، جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ،اہلکاروں سمیت4شہید،فورسز کا آپریشن،6دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے،شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کی تحصیل دتہ خیل لیاقت چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے لیس گاڑی ٹکرائی جس سے چیک پوسٹ تباہ ہوگئی،شہدا میں 2 سکیورٹی ، ایک پولیس اہلکار اور شہری شامل ہے،2زخمیوںحوالدار منظور ،شاکر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع کوٹ اعظم میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کےخلاف کارروائیوں ، معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا۔